امام خمینی(رح) کی نگاہ میں قدرت کا مفہوم

امام خمینی(رح) کی نگاہ میں قدرت کا مفہوم

امام خمینی(رح) کی نظر میں فاسد اور غیر مہذب عناصر کا اقتدار پر قابض ہونا، حکومتوں میں فساد اور برائیوں کے پهیلنے کی اصل وجہ ہے۔

جماران خبررساں ویب سائٹ کے مطابق: امام خمینی(رح) کی نظر میں حکومتی اور عملی فلسفے کی رو سے قدرت کے مفہوم کی تشریح اور تفسیر کی جائے تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ کائنات میں سیاسی قدرت کا سرچشمہ بلکہ تمام طاقتوں کا منبع وماخذ، ذات وحدہ لا شریک لہ "اللہ" ہے، کیونکہ کائنات کی تمام اشیاء کا حقیقی خالق اور مالک وہی ہے۔ اس اعتبار سے لوگوں پر قدرت لاگو  کرنے کا حق صرف اسی کو حاصل ہے۔

اس سلسلے میں امام خمینی(رح) فرماتے ہیں:

۔ ۔ ۔ وجود کا تسلسل، غیب کی منزلیں اور شہود کے مدارج، الہی قدرت کے جلووں کی صورت میں حکومت اور سلطنت الہی کی بساط اور اس کے مقدرات کی کڑیاں ہے، لہذا  اس کے مقدر کردہ امور  اور ارادہ سے ہٹ کر جہان ہستی میں کوئی اور ارادہ حاکم نہیں۔

وجود الہی جس طرح اس کائنات میں سایہ فگن ہے اسی طرح وجود کا کمال بهی سایہ رحمت بن  کر عالم پر چهایا ہوا ہے، اس کی قدرت تمام اشیاء پر محیط ہونے کے ساته غالب بهی ہے، خدا کے علاوہ دوسری تمام موجودات میں علم اور قدرت جیسے وجودی کمالات کا پایا جانا تو درکنار بلکہ وہ   ذاتی طور پر کسی وجود اور ہستی کا بهی مالک نہیں۔

شرح دعائے سحر، ص113

حضرت امام(رح) دوسری جگہ کچه اس طرح فرماتے ہیں:

عرفانی نقطہ نگاہ سے امام خمینی(رح) کی نظر میں کوئی بهی وجود اس (خالق) کا جزء نہیں بلکہ ہر شئے کا وجود اس (خالق) کے وجود کا سایہ ہے اور وہی تمام اشیاء پر محیط اور مؤثر ہے۔

شرح چهل حدیث:ص53 سے اقتباس

مذکورہ بالا بیانات کی پیش نظر، ہم دیکهتے ہیں کہ غیر الہی قدرت کے دعویداروں کی جانب سے پهیلایا جانے والا خوف وہراس، کسی بهی طرح ان پر اثر انداز نہیں ہوتا،  اس کی اصل وجہ یہی ہے کہ امام خمینی(رح) کی نظر میں خدا کی قدرت سے ہٹ کر کوئی قدرت مؤثر نہیں، یقیناً اگر کوئی شخص اس حقیقت کو صحیح طرح درک کرے تو خدا کے سوا کسی اور اسے خوف لاحق نہیں ہوگا۔ صحیفه امام، ج5، ص36 سے اقتباس

امام خمینی(رح) کی نظر میں فاسد اور غیر مہذب عناصر کا اقتدار پر قابض ہونا، حکومتوں میں فساد اور برائیوں کے پهیلنے کی اصل وجہ ہے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:

"اگر قدرت کی بهاگ دوڑ غیر مہذب لوگوں کے ہاتهوں میں چلی جائے تو یہ خطرے کا باعث ہے۔ قدرت اگرچہ اپنی جگہ ایک کمال ہے، اسی لئے خدا ہر چیز پر قادر ہے، لیکن خدا نخواستہ اگر یہ کمال، فاسد اور خراب عناصر کے ہاته لگ جائے تو اسے فساد کی وادی میں دهکیل دیتے ہیں"۔

صحیفه امام، ج18، ص206

امام خمینی(رح) کی نظر میں ولی فقیہ وہی پاک اور اطمینان بخش قدرت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو الہی سر چشمے سے متصل، نبوت اور امامت کی تشریح کی صورت میں جاری ہے۔

حضرت امام خمینی(رح) نے حوزہ مبارکہ نجف اشرف میں "ولایت فقیہ" کے عنوان دیئے ہوئے دروس میں فرماتے تهے:

"قوانین سے آشنائی"  اور "عدالت " دو ایسی صفات ہیں جو  موجودہ دور کے فقہاء اور مجتہدین میں پائی جاتی ہیں جس کی رو سے سیاسی اقتدار کا سلسلہ نبوت اور امامت سے گزرکر ولایت کی شکل میں آج بهی جاری ہے۔

ولایت فقیہ، ص50

دوسری جگہ پر آپ نے مزید فرمایا:

ولی فقیہ قدرت کا اصلی محور ہے، اور اس محور پر قدرت کی گردش کسی بهی صورت میں، فساد کا باعث نہیں بنتی، کیونکہ ولایت اور عدالت، اگر یکجا ہو تو قدرت ہر قسم کے فساد سے محفوظ رہےگی اور جیسے ہی ولی فقیہ، عدالت کے بر خلاف کوئی بهی قدم اٹهائے گا تو وہ اپنے مقام سے معزول ہوگا۔

صحیفه امام، ج11، ص464- 465

 

والســلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

ای میل کریں