راوی: خانم زہرا مصطفوی
ایک دفعہ اپنوں میں سے ایک شخص گهر پہ آیااور چونکہ ایک بات پر اس کو اعتراض تها، لہذا وہ ذرا اونچی آواز سے بول رہا تها اور اپنے نظریات کو ظاہر کر رہا تها۔ امام ؒان دنوں بیماری اور نقاہت کی حالت میں تهے۔ اس کے باوجود بہت ٹهنڈے اور نرم لہجے میں اس سے کہا: ’’کیوں ناراض ہو رہے ہو؟ آؤ بیٹه کر آپس میں بات کرتے ہیں۔ کسی طرح ایک بات پر اتفاق کرلیں گے‘‘۔