راوی: خانم نعیمہ اشراقی
امام بے حد مہربان اور بہت شفیق تهے۔ خاص کر بچوں کو تو بہت چاہتے تهے۔ ایک چهوٹے بچے کے ساته اپنے بچے جیسا سلوک کرتے تهے یہاں تک کہ کہا کرتے تهے: ’’میں جب حسینیہ جاتا ہوں تو اکثر بچوں کو دیکهتا ہوں‘‘ بعض اوقات جب دیکهتے کہ گرمی یا ہجوم کی وجہ سے بچوں کو تکلیف ہوتی ہے تو فرماتے تهے: ’’مجهے بہت اذیت ہوتی ہے کہ ان بچوں کو ایسے حالات میں حسینیہ لے آتے ہیں۔ ان کو نقصان پہنچتا اور تکلیف ہوتی ہے‘‘ اگر یہ نہ کہیں کہ حضرت امام شہداء کے بچوں کو اپنے فرزندوں سے زیادہ چاہتے تهے تو کم سے کم ان کے برابر شہداء کی اولاد سے ضرور پیار کرتے تهے۔