راوی: حجت الاسلام سید احمد خمینی
جب پیرس سے ہجرت اور ایران جانے کا سفر یقینی ہوا تو حضرت امام ؒنے مجهے حکم دیا کہ ’’نوفل لوشاتو‘‘ میں ہمسایوں کے گهروں میں جاؤں اور اس مدت میں اہل محلہ کا سکون وآرام میں جو خلل واقع ہوا ہے اس حوالے سے ان سے عذر خواہی کروں۔ میں اور آقائے اشراقی سمیت دو افراد اور اس گاؤں کے سارے ہمسایوں سے ملنے گئے اور امام کا پیغام پہنچا دیا۔ ان سے عذر خواہی کی۔