ایک دفعہ پیرس میں امام سے ملنے کیلئے کچه ایرانی آئے ہوئے تهے۔ امام کے کمرے کے پیچهے ایک چهوٹی سی جگہ تهی کہ جہاں پر ہمیشہ میں سویا کرتی تهی۔ اس رات چونکہ سونے کیلئے جگہ کم تهی میں نے وہ جگہ بهی ان مہمانوں کیلئے چهوڑ دی اور کچن میں سو رہی۔ امام مسئلہ کو سمجه گئے، فرمایا: ’’چونکہ تم کچن میں سوئی تهی، ممکن تها کہ سردی لگے اس فکر میں رات بهر مجهے نیند نہیں آئی‘‘۔