ایران اور پوری دنیا میں خالص اسلام محمدی(ص) کا احیاء اور امریکی اسلام سے دوری

ایران اور پوری دنیا میں خالص اسلام محمدی(ص) کا احیاء اور امریکی اسلام سے دوری

امام خمینی (ره) کے نظرئیے کے مطابق، اسلامی انقلاب حقیقی اور اصلی اسلام کو زندہ کر کے اسلام کی عظمت و اقتدار کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہا

امام خمینیؒ کے نظرئیے کے مطابق، اسلامی انقلاب حقیقی اور اصلی اسلام کو زندہ کر کے اسلام کی عظمت و اقتدار کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہا۔ اسلامی انقلاب کے ذریعے "سیاسی اسلام" کوتجدید حیات  اور نئی زندگی ملی جس کی بنیاد ہی دین اور سیاست کے اٹوٹ انگ ہونے پر ہے۔ دین کواسی زاویے سے دیکهنے والے اسلامی انقلاب کے اہم ترین نتائج کے عنوان سے ایران میں اسلامی جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔ حقیقی اور اصلی اسلام کی مذکورہ تجدید حیات کی روشنی میں ، دینی اور شیعہ نظریہ کے عنوان سے اور زمانہ غیبت میں اسلامی حکومت کے نمونے کے طور پر "ولایت فقیہ " مورد توجہ قرار پائی اور دینی حکومت کی تشکیل کے سبب اسلام اور دینی شعائر کا احیاء ہوا۔ اس بارے میں امام خمینی ؒ کے بیانات کے بعض نمونے اس طرح ہیں:

" خداوند تبارک و تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہر جگہ سے آپ جیسے آمادہ جوانوں نے اسلام کی طرف رخ کیا اور اس زمانے میں ، اس تاریک زمانے میں ، ایسے زمانے میں جہاں تمام اقداراپنی اہمیت کهو بیٹهی تهیں، اسلام کو زندہ کر دیا۔ " ( صحیفہ امام ؒ، ج۷، ص ۱۲۹)

" آج کی دنیا حقیقی اسلام محمدی ؐ کی ثقافت کی پیاسی ہے اور مسلمان ایک بڑی اسلامی تحریک کے سائے میں سفید اور سرخ محلوں کی تمام رونقوں اور زرق برق کا ستیاناس کر دیں گے۔ ( صحیفہ امام ؒ، ج۲۱، ص ۸۷)

" ہم نے اپنی مظلومیت اور جنگ میں پہل کرنے والوں کے ظلم و ستم کو برملا کر دیا ہے۔ ہم نے جنگ کے دوران عالمی لٹیروں کے مکارانہ چہرے سے نقاب اٹهادی ہے۔ہم اپنے دوستوں اور دشمنوں کو جنگ میں پہچان چکے ہیں۔ جنگ کے ذریعے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں اپنے ہی پیروں پر کهڑا ہونا چاہئے۔ ہم نے جنگ کے ذریعے مشرقی اور مغربی دو عالمی طاقتوں کی شان و شوکت کو خاک میں ملادیا ہے ۔ ہم نے جنگ کےدوران اپنے پر ثمر اسلامی انقلاب کی جڑوں کو مضبوط کر دیا ہے۔ ہم نے جنگ میں ہر آدمی کے اندر باہمی اخوت و بهائی چارگی اور حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑهایا ہے۔ ہم نے جنگ کے ذریعے پوری دنیا کے لوگوں بالخصوص علاقے کے لوگوں پر واضح کردیا ہے کہ تمام طاقتوں اور عالمی طاقتوں کے خلاف کافی عرصہ مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ہماری جنگ افغانستان کی مدد کے لئے بهی تهی۔ اور فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی۔ ہماری جنگ ، اسلام کے مقابلے میں تمام باطل نظاموں کے سرغنوں کی حوصلہ شکنی کا سبب بنی ہے۔ ( صحیفہ امامؒ، ج۲۱، ص ۲۸۳)

ای میل کریں