راوی: حجت الاسلام محمد علی انصاری
ہر روز حضرت امام ؒکے دفتر میں پانچ سو سے زائد خطوط موصول ہوتے تهے۔ جب تک ڈاکٹروں نے آپ کو زیادہ مطالعہ سے منع نہیں کیا تها آپ بذات خود ہر خط کو پڑهتے تهے۔ ہمارے پاس بہت سارے ایسے خطوط بهی ہیں کہ جن کو کم سن بچوں اور لڑکوں نے اظہار عقیدت کے طورپر لکها تها۔ امام ؒ نے ان خطوط کا بهی اپنے ہاته سے جواب دیا ہے جن میں آپ سے ان بچوں نے محبت وعقیدت کا اظہار کیا ہے۔ اس قسم کے خطوط بہت زیادہ ہیں۔ کبهی کبهار ملک کے اندر یا باہر سے آپ کے فوٹو یا دستخط کا تقاضا ہوتا تها اور امام حکم دیتے تهے کہ فوٹو تیار کر کے ان کو ارسال کردیا جائے۔