امام خمینی کا انقلاب صدی کا سب سے بڑا سیاسی انقلاب تها؛عباس انصاری

امام خمینی کا انقلاب صدی کا سب سے بڑا سیاسی انقلاب تها؛عباس انصاری

سرزمین کشمیر هندوستان کے عالم دین حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے امام خمینی کو مجدد قرن کا نام دیتے ہوئے کہا: امام خمینی کا انقلاب صدی کا سب سے بڑا سیاسی انقلاب تها ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے العباس ریلیف ٹرسٹ اور مدینہ پبلک اسکولز کشمیر کی تعلیمی کانفرنس میں انقلاب امام خمینی کو صدی کا سب سے بڑا سیاسی انقلاب شمار کیا ۔

حجت الاسلام محمد عباس انصاری نے اپنے صدارتی خطبہ میں العباس ریلیف ٹرسٹ اور مدینہ پبلک اسکولز کی علمی کارکردگی کی سراہتے ہوئے کہا : موجودہ تمام رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑهنا امام خمینی (رہ) کا راستہ ہے اور طور و طریقہ پر گامزن رہنا انہیں بہترین خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔

انہوں نے امام خمینی کو اس صدی کا مجدد قلمداد کرتے ہوئے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کہا : ایرانی انقلاب کی طرح جب تک ہماری تحریک بهی اخوت و اتحاد کے ساته ساته دینی و علمی بنیادوں پر استوار نہیں ہوگی کامیابی ہمارے قدم نہیں چوم سکتی۔

انصاری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جس تحریک کی بنیاد علم و عمل پر استوار ہو وہ بہرصورت کامیابی سے همکنار ہوتی ہے کہا: علم اور ٹیکنالوجی میں ترقی سامراجی اور استعماری طاقتوں کی غلامی کی زنجیروں سے رہائی کی ضامن ہے  ۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں علم کے میدان میں ترقی کرنے والی قوم کامیاب اور جہالت اور لاعلمی کے میدان میں غوطہ ور ہونے والی قوم نابودی کے کرارے پر ہے ۔

ای میل کریں