ایران کے اسلامی انقلاب نے چشم و عقل کو روشن کیا;احمد علی حسین

ایران کے اسلامی انقلاب نے چشم و عقل کو روشن کیا;احمد علی حسین

میں اسلامی انقلاب سے اپنے عشق اور لگائو پر افتخار کرتا ہوں اور میرے لئے مایہ فخر و مباہات ہے

۔ برائے مہربانی اپنی تعارف کے ضمن میں بیان فرمائیں کہ کس طرح ایران کے اسلامی انقلاب اور رہبر کبیر سے آشنا ہوئے۔

میں احمد حسین ہوں۔

میں بچپن سے لیکر ۱۹ برس تک کویت میں رہا اور اس کے بعد ایران کے اسلامی انقلاب سے آشنا ہوا اس انقلاب نے میری اس کے موسس و بانی امام خمینی کی طرف رہنمائی کی اور میری مسیر زندگی میں تبدیلی کے مقدمات فراہم کئے اور یہی باعث ہوا کہ میں اس راہ میں قدم رکهوں اور اس راہ میں اپنی سرگرمیوں کے سلسلے کو آگے بڑهائوں۔

میں اسلامی انقلاب سے اپنے عشق اور لگائو پر افتخار کرتا ہوں اور میرے لئے مایہ فخر و مباہات ہے، اور میرا تعلق اسلامی ممالک سے جرمن کی ان ممالک سے دوری کی وجہ سے میرا رابطہ کم یا بسا اوقات قطع ہوا لیکن اسی طرح خود کو ایران کی مجاہد قوم کی ایک فرد سمجهتا ہوں۔

 

۔ امام نے فرمایا: آزادی نعمت الہی اور تمدن کا پہلا مرتبہ ہے لیکن دوسری طرف آپ مغربی آزادی کے مخالف تهے، آپ اس جملہ سے کیا سمجهتے ہیں؟

امام کی نگاہ میں آزادی کا مطلب یہ تها کہ انسان آزادانہ فکر کرے اور اس آزادی کے باوجود خدا کا بندہ ہو یہ آزادی اصلی آزادی ہے، اس صورت میں اوج حریت و آزادی، انسان کا تفکر، فرامین الہی کی پیروی اور معمولی، ابلیس صفت اور ظالم و جابر کی قید و بند سے خود کو رہا کرنا ہے، اس روسے امام کے نقطہ نظر سے آزادی کی تفسیر یوں کی جاسکتی ہے کہ: انسان پہلے خود اور خدا کو پہچانے تا کہ دین اور عوام، خالق اور خلق خدا کی خدمت کر سکے۔

ای میل کریں