راوی: حجت الاسلام قرہی
ابتدا میں جب حضرت امام خمینی ؒنجف اشرف میں مقیم تهے، مذہبی عیدوں مثلاً عید فطر، عید قربان، تین شعبان، پندرہ شعبان، تیرہ رجب اور حضرت زہراء (س) کی ولادت کے مواقع پر گهر میں جشن منعقد کرتے تهے اور آپ خود بهی اس جشن میں تشریف فرما ہوا کرتے تهے۔ علماء وطلاب بهی شریک ہوتے تهے۔ لیکن جس وقت مسلمان مجاہدین کو قید وشکنجہ میں جکڑا جانے لگا اور آپ کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ان مراسم میں شرکت کرنا چهوڑ دی، بلکہ ان کے انعقاد کو بهی بالکل سے ترک کردیا اور اس کے بعد سے کوئی جشن منعقد نہیں کیا