امام خمینی(رح) کے فرزند

امام خمینی(رح) کے فرزند

شہید حاج عماد مغنیہ کے فرزند شیہد جہاد مغنیہ کی تصویر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران۔

جماران نیوزایجنسی کے مطابق، خبررساں سائٹ برائے دفتر حفظ ونشر آثار حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای(مدظلہ العالی) نے شہید حاج عماد مغنیہ (حزب اللہ لبنان کے اعلی کمانڈر) کے بیٹے کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تصویریں شائع کی ہے۔

جماران رپورٹ کے مطابق، تصویروں کے حاشیہ پر لکها گیا ہے:

شہید حاج عماد مغنیہ کے فرزند شیہد جہاد مغنیہ کی تصویر، حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 28/11/1386 هـ،شمسی بمطابق 17 فوری 2008ء میں بیان فرمایا:

عالم اسلام کے عظیم شہدا، یہ پیارے شہید جو کہ صیہونیوں کے ہاتهوں شہید کردیا گیا، یہ سب فخر کرتے تهے کہ امام کے فرزند ہیں، یہ سب خود کو امام کے فرزند شمار کرتے تهے، یہ شہید، حاج عماد خود کو امام کے فرزند جانتا تها۔

 

یاد رہے کہ شہید جہاد مغنیہ چند روز قبل شام کے محاذ القنیطره پر غاصب صیہونی میزائل حملے کے ذریعہ جام شہادت نوش فرمایا۔

ای میل کریں