امام خمینی(رح) نے اسلام کو تازگی اور نئی روح بخشی: آیت اللہ النابلسی

امام خمینی(رح) نے اسلام کو تازگی اور نئی روح بخشی: آیت اللہ النابلسی

امام خمینی(رہ) عبد صالح خدا اور دنیا والوں کیلئے اللہ تعالی کی حجت تهے جو کہ اسلام کو نئی اور تازہ روح بخشی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابـنا کے مطابق، لبنان کے شیعہ عالم دین، آیت اللہ شیخ عفیف النابلسی نے مجمع جہانی اہل بیت(ع) کے سیکرٹری جنزل جناب اختری سے ملاقات اور گفتگو کے دوران کہا:

امام خمینی(رہ) عبد صالح خدا اور دنیا والوں کیلئے اللہ تعالی کی حجت تهے جو کہ اسلام کو تازگی اور نئی روح بخشی۔

لبنان کے شیعوں کی مجلس اعلی کے ممبر نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امام راحل(رہ) نے مسلم امہ کو معنوی اقدار سے نوازا، کہا: آپ نے دشمنوں کے دشمنی اور سازشوں کے سامنے شدت سے استقامت کی اور ایران پر عالمی سامراج کے دهمکیوں کے باوجود، وہ تاریخی فتوی " سلمان رشدی " کے خلاف جاری کیا۔

شیخ عفیف النابلسی نے بیان کیا: میں نے امام امت(رہ) کے بلند افکار کے بارے میں متعدد مقالات تحریر کی ہے اور گزشتہ کی طرح رہبر معظم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته جان ودل سے وفادار ہوں اور اسی راہ کو طے کروں گا۔

اس ملاقات کے دوران، حجت الاسلام والمسلمین سید موسوی تبریزی، لبنان اور شام میں مجمع جہانی اہل بیت(ع) کے نمائندے بهی موجود تهے۔

یاد رہے کہ شیخ عفیف النابلسی لبنان کے جید علما اور " المجلس الاسلامی الشیعی الاعلیٰ " کے رکن بهی ہیں۔ شیخ صاحب نے " شہید شیخ راغب حرب " کے ہمراہ " هیئۃ علماء جبل عامل " تنظیم کی بنیاد رکهی جو کہ جنوبی لبنان میں اسلامی مقاومت کی حمایت میں اعلی کردار ادا کیا۔ ایضـاً گزشتہ ایام میں جب شہید سید عباس الموسوی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے عہدیدار تهے، شیخ عفیف النابلسی قیادی اراکین میں شمار ہوتے تهے۔ آیت اللہ النابلسی حال حاضر میں تدریس اور تالیف کا راستہ اپنا کر لوگوں کی ہدایت اور ارشاد میں مصروف ہیں۔

ای میل کریں