امام خمینی(رح) نے نئ دنیا خاص طور پر امت اسلامی پر بہت گہرے اثرات چهوڑے ہیں۔ بهت عرصہ سے ہمارا کوئی ایسا رہبر نہیں تها جس کی باتوں کا اثر ہو۔ میرا ماننا ہے کہ یہ امام خمینی(رح) کی سب سے اہم خصوصیت تهی، لوگ یہ احساس کرتے تهے کہ امام خمینی نے جو کچه بهی کیا اس میں اسلام اور مسلمانوں کی عزت وسربلندی کے علاوہ کوئی اور ہدف نہیں تها۔ یہ امام خمینی(رہ) کی سب سے بڑی کامیابی اور ان کی شخصیت کی خصوصیت تهی۔
اسلامی معاشرے میں یہ ایک معمول بن گیا ہے کہ جب کبهی حالات معمول سے ہٹ جاتے ہیں تو لوگ کہنے لگتے ہیں کہ ہمیں ایک خمینی کی ضرورت ہے!! اس سے پتہ چلتا ہےکہ امام خمینی(رہ) کی ذات اعلی اخلاق اور رہبری کا معیار ہے اور ا گر کسی کو کچه بننا ہے تو اسے امام خمینی کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔