اقدار کے زندہ کرنے والے: بلّو ابراہیم آف نائیجریا

اقدار کے زندہ کرنے والے: بلّو ابراہیم آف نائیجریا

نائیجیریا کے سارے لوگ انقلاب اسلامی ایران سے آشنا ہیں امام خمینی اور ایران کی شناخت کے درمیان نائیجیریا میں کوئی فرق نہیں ہے


۔ برائے مہربانی اپنا نام اور اپنی تعلیمی صلاحیت سے آگاہ فرمائیے۔
میرا نام بلّو ابراہیم ہے اور میں وکالت کے کام میں مشغول ہوں۔

۔ امام خمینی سے کس طرح آشنا ہوئے اور کیا چیز باعث ہوئی جو آپ امام خمینی کی برسی میں تشریف لائے؟
میں ۱۹۷۸ء یعنی انقلاب اسلامی ایران کے آغاز سے امام خمینی سے آشنا ہوں، جیسا کہ آغاز انقلاب کو اس تاریخ سے پہلے بهی جانا جا سکتا ہے۔

۔ امام خمینی کے فکری خطوط اور افکار و نظریات کے بارے میں کچه گفتگو فرمائیے؟
ہم امام خمینی کو معنویت کی بہت بلندی پر دیکهتے ہیں۔ اسلام کے پیکر کی تشکیل بهی معنوی عقائد اور دنیوی مقتضیات سے ہوتی ہے۔ امام خمینی نے اسلامی معاشرے کی ہدایت ورہبری کے بارے میں دنیا کے سامنے انوکهے نظریات پیش کئے، وہ دنیا کے محروموں اور مستضعفوں سے ہمدردی اور ان کے تعاون کا احساس رکهتے تهے۔ یہ محروم انسان پوری دنیا میں پراگندہ ہیں، ان کی عدالت کا پیغام، انسانوں کی صورتحال کے بارے میں ان کے اہتمام اور اسلامی تعلیمات کے مطابق مسلمانوں کی رہبری نے پوری دنیا میں نمایاں اور بڑی تبدیلیاں کیں، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کو استقلال و آزادی اور خود کفائی کی دولت ملی اور زمین کی تمامیت پر ایمان لے آئے۔

۔انقلاب اسلامی اور امام خمینی کے بارے میں نائیجیریا کے لوگوں کا کیا نظریہ ہے؟
فی الواقع نائیجیریا کے سارے لوگ انقلاب اسلامی ایران سے آشنا ہیں امام خمینی اور ایران کی شناخت کے درمیان نائیجیریا میں کوئی فرق نہیں ہے، امام خمینی کی شناخت ایران کی شناخت کے مساوی ہے۔

۔ آپ کی نظر میں امام خمینی کی سالانہ برسی کی اہمیت کیا ہے؟
امام خمینی حق و صداقت کا نمونہ اور ایک مثالی رہنما ہیں۔ وہ حقیقت میں سارے مسلمانوں کے رہبر تهے ۔ امام کی شخصیت اس قدر دلکش تهی اور آپ کی اتنی اہمیت تهی کہ اخبار ٹائمز نے آپ کو سال، قرن اور سترهویں عشرے کا مرد قرار دیا؛ کیونکہ آپ نے صدی کی تبدیلیوں کا رخ موڑا ہے۔ ہٹلر کی بهی ایک معروف و مشہور سیاسی شخصیت تهی لیکن تخریب کے علاوہ اس نے کچه اور نہ کیا، لیکن امام خمینی اپنی دوراندیشی صائب رہبری سے بشریت اور دنیا کی ترقی اور کمال کا موجب ہوئے ۔ سیاسی رہبریت کو ئی چیز نہیں ہے۔ لیکن امام خمینی کی رہبری ایک جدید اور انوکهی شکل اور قالب رکهتی ہے۔ آپ نے اپنے انقلاب سے ترقی و توسیع کا تحفہ پیش کیا۔ امام تاریخ معاصر میں بہترین نمونہ شمار ہوتے ہیں۔ وہ حقیقت میں خاندان پیغمبر سے متعلق تهے۔

ای میل کریں