عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
انقلاب اسلامی کا نور

انقلاب اسلامی کا نور

گیارہ فروری 1979ء کو جب ایران میں انقلابِ اسلامی کامیابی سے ہمکنار ہوا تو دنیا کے اکثر دانشور حضرات یہ کہتے نظر آئے کہ اس انقلاب کو امریکہ بس چند دنوں میں کچل دے گا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے نواب اکبر خان بگٹی مرحوم سے کسی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے بارے میں بات کی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے سوال کیا کہ شیعہ کتنے اماموں کو مانتے ہیں؟ جواب ملا "بارہ" تو بگٹی صاحب نے کہا یہ انقلاب بارہ مہینے بھی نہیں رہ پاِئے گا۔ لیکن پھر نواب اکبر بگٹی سمیت دنیا بھر کے دانشوروں نے دیکھا کہ 11 فروری 1979ء کو انقلابِ اسلامی کا ایسا نور چمکا، جس نے آج تک دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ انقلابِ اسلامی نے اسلام کا پرچم تھاما اور دنیا بھر کے مظلوموں کو اس کی چھاوں میں پناہ دی، استکبارِ جہانی کی مشکلات کا آغاز ٹھیک اسی وقت سے شروع ہوا۔ مستضعفینِ جہان کا حامی یہ انقلاب امریکہ و اسرائیل کے سامنے سینہ تان کر کھڑا ہوگیا، امریکہ اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ صدام کے ذریعے انقلابِ اسلامی پہ حملہ آور ہوا، لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں، لیکن امریکہ کے یہ تمام حربے مٹی میں مل گئے۔

پير, مارچ 23, 2020 04:42

مزید
آپ نے حکم نہیں دیا

آپ نے حکم نہیں دیا

جمعرات, مارچ 19, 2020 05:28

مزید
امام خمینی(رح) کے متعلق سید احمد خمینی کا بیان

امام خمینی(رح) کے متعلق سید احمد خمینی کا بیان

امام خمینی (رح) کی سچائی اور صداقت کی مثال نہیں مل سکتی اگر کوئی اچھا مصنف اس موضوع پر لکھتا تو معاشرے کو بہترین مطالب دے سکتا تھا لیکن اس بات کا بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ جب بھی امام (رہ) کی بہترین صفات پر نظر ڈالتے ہیں تو ان کی سچائی کے سامنے ان کے زہد اور تقوٰی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا لیکن جب ان کے تقوٰی کو بیان کرتے ہیں تو ان کی بہادری کو دیکھ کر انسان کو یقین ہو جاتا ہے کہ بہادری ہی ان کی سب سے بڑی صفت ہے اور ان کی بہادری کے مقابلے میں دوسری صفات کم نظر آتی ہیں امام خمینی(رہ) ائمہ اطہار علیھم السلام کے حقیقی پیرو کار تھے۔

پير, مارچ 16, 2020 10:41

مزید
بہترین امانتدار

راوی :آیۃ اللہ موسوی اردبیلی

بہترین امانتدار

هفته, مارچ 14, 2020 05:44

مزید
طلاب کے ساتھ بیٹھتے

طلاب کے ساتھ بیٹھتے

اتوار, مارچ 01, 2020 05:14

مزید
حضرت امام خمینی (رح) کا روز ولادت

حضرت امام خمینی (رح) کا روز ولادت

حضرت امام خمینی (رح) 20 جمادی الثانیہ سن 1320 ء کو ایران کے مرکزی صوبہ کے متعلقہ علاقہ خمین شہر میں ایک عالم اور ہجرت و جہاد کے حامل خاندان میں پیدا ہوئے

اتوار, فروری 16, 2020 11:33

مزید
خدا کا لطف خفی

خدا کا لطف خفی

مرحوم آیت اللہ حاج سید مصطفی خمینی (رح) کی جانگداز شہادت اور غم انگیز فراق پر امام کے نورانی چہرہ پر ذرہ برابر اثر نہ پڑا

پير, فروری 10, 2020 11:57

مزید
Page 32 From 72 < Previous | 31 | 32 | 33 | 34 | 35 | 36 | 37 | 38 | 39 | 40 | Next >