سید احمد خمینی کی زندگی پر سرسری نگاہ

سید احمد خمینی کی زندگی پر سرسری نگاہ

سید احمد خمینی ۲۴ اسفند ۱۳۲۴ھ،ش کو پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے عصری تعلیم میں قدم رکھا، دسویں جماعت پاس کرنے کے بعد انہوں نے دینی تعلیم کا رخ کیا البتہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ انہوں نے دینی علوم کے بارے میں مقدماتی تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ حوزہ علمیہ میں انہوں اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے درس خارج تک فقہ و اصول کے دروس میں شرکت کا شرف حاصل کیا۔ جن اساتید سے انہوں نے کسب فیض کیا ان میں سے بعض حسب ذیل ہیں: سید روح اللہ خمینی یعنی اپنے بابا سے فقہ خارج کی تعلیم حاصل کی۔ سید مصطفی خمینی سے اصول خارج کی تعلیم حاصل کی۔ محمد فاضل لنکرانی سے بھی فقہ کی تعلیم حاصل کی۔ سید موسی شبیری زنجانی بھی علم فقہ میں ان کے استاد رہے ہیں۔ محمد محمدی گیلانی سے شرح منظومہ کی تعلیم کی۔ غلام رضا رضوانی سے کتاب اسفار کی تعلیم حاصل کی۔ سید محمد ابطحی، صادق خلخالی اور سید محمد باقر سلطانی بھی ان کے اساتید شمار ہوتے ہیں۔ سید احمد خمینی نے ۱۳۴۸ھ،ش میں آیت اللہ سلطانی طباطبائی کی بیٹی سے شادی کی اور اس کے نتیجہ میں خدا نے ان کو تین بیٹے عطا کئے اور وہ تینوں اس وقت حوزوی تعلیم میں مصروف ہیں۔

اتوار, مارچ 15, 2020 01:42

مزید
قم، سیمینار شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

قم، سیمینار شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

تہران،اہلبیت یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر نقوی پر تھیسز

جمعه, فروری 28, 2020 12:43

مزید
ہندوستانی مسلمانوں کے نام!

ہندوستانی مسلمانوں کے نام!

ہندوستان میں دو سو ملین سے کچھ زیادہ مسلمان رہتے ہیں، یعنی انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ مسلمان یہاں پر آباد ہیں، یہ ہندوستان کی آبادی کا مجموعاً 20 فی صد حصہ ہیں

بدھ, فروری 26, 2020 12:51

مزید
ماہ رجب کی اہمیت اور فضیلت

ماہ رجب کی اہمیت اور فضیلت

روایات میں ذکر ہوا ہیکہ رجب جنت ایام میں ایک دن کا نام ہے اور اس کی ایک نہر کا نام جس کا دودھ سفید اور شہد سے میٹھا ہے جو بھی اس مہینے میں ایک روزہ رکھے گا وہ اس نہر سے اپنی پیاس ختم کرے گا ۔

پير, فروری 24, 2020 02:25

مزید
دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سب کو ہوشیار اور الرٹ رہنا چاہئیے

دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سب کو ہوشیار اور الرٹ رہنا چاہئیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات جیسے بڑے امتحان میں ایرانی عوام کی فقیدالمثال شرکت اور دشمن کی سازشوں ،کارروائیوں اور پروپگنڈوں کو ناکام بنانے پر ان کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کی اکائیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سب کو ہوشیار اور الرٹ رہنا چاہئیے۔

اتوار, فروری 23, 2020 02:20

مزید
ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے

ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہے

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایرانی عوام نے شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ اور 22 بہمن کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا

هفته, فروری 22, 2020 10:59

مزید
انتخابات میں حصہ لینا شرعی ، قومی اور انقلابی فریضہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

انتخابات میں حصہ لینا شرعی ، قومی اور انقلابی فریضہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام کی کوشش ہے کہ وہ ایرانی نوجوانوں کو اسلامی جمہوری نظام سے دور کردیں

جمعه, فروری 21, 2020 10:59

مزید
امام خمینی (رہ) کی افکار میں پارلیمنٹ الیکشن اور امیدوار

امام خمینی (رہ) کی افکار میں پارلیمنٹ الیکشن اور امیدوار

حضرت امام خمینی (رہ) اپنے سیاسی ۔ الہی وصیت نامہ میں ووٹنگ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اس کی ضرورت، اہمیت اور اپنے نمائندوں کے انتخاب کے سلسلہ میں کچھ بنیادی اور اصلی نکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان پر تاکید کرتے ہیں کیونکہ امام خمینی (رہ) اسلامی پارلیمنٹ کو اس گروہ کے خون کا نتیجہ سمجھتے ہیں جس نے اسلام کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا اسلامی پارلیمنٹ عوام الناس کی اللہ اکبر صداؤں کا نتیجہ ہے اسی وجہ سے امام خمینی (رہ) اسے ایرانی قوم کی زحمات سے تعبیر کرتے ہیں کیونکہ ملک کے تمام مسائل کسی نہ کسی طریقہ سے اس سے وابستہ ہیں لہذا امام (رہ) اسلامی پارلیمنٹ ممبران کو مخاطب قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: اے محترم نمائندو تم ایک ووٹ کے ذریعہ لوگوں کے خدمت گزار بن سکتے ہو۔ ۔ ۔ نیز اسلام اور اپنے ملک سے بہت بڑے خطرہ کو دور کر سکتے ہو۔

منگل, فروری 18, 2020 12:27

مزید
Page 38 From 108 < Previous | 31 | 32 | 33 | 34 | 35 | 36 | 37 | 38 | 39 | 40 | Next >