امام خمینی کی دیدگاہ کے مطابق، حکومتی اور عدالتی مقام کا ولایتِ تکوینی کے مقام سے کیا امتیاز (فرق) ہے اور حضرت زہرا (س) کس مقام پر فائز ہیں؟
جواب: امام خمینی فرماتے ہیں کہ حکومت اور قضاوت (فیصلہ کرنا) سماجی امور ہیں، لیکن ولایت تکوینی ایک معنوی مقام ہے جو کائنات کے تمام ذرات پر اثر رکھتا ہے۔ حضرت زہرا (س) بھی ائمہ (ع) کی طرح ولایتِ تکوینی کی مالک ہیں۔
(امام خمینی، ولایت فقیہ، ۵۳–۵۴)