بچوں کی اسلامی تربیت کرنے کا آسان طریقہ کار کیا ہے؟
بچوں کی اسلامی تربیت کے لئے ضروری ہے کہ انھیں اسلامی شخصیات سے روشناس کیا جائے بچوں کو امام خمینی (رح) کا عاشق بنانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ہم انھیں امام خمینی(رح) کے متعلق کہانی اور قصے سنائیں جیسا کہ ایک لبنانی لڑکی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہے کہ ایک مرتبہ میرے ایک دوست نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کے گھر میں کس کی تصویر لگئی ہوئی ہے اور اس تصویر میں بیٹھے ہوئے شخص کا کیا نام ہے تو میں نے اس سے کہا کہ ان کا نام امام خمینی ہے لیکن میرے والد نے بتایا کہ ان کا ایک دوسرا نام بھی ہے اور انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کا نام روح اللہ ہے تو میرے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی اور میں حیرت سے اپنے باپ کو دیکھنی لگی تھی اور انہوں نے بھی اس دن مجھے ہنستے ہوئے بتایا کہ بیٹا تمہاری کہانیوں کا ہیرو روح اللہ یہیں ہیں۔