استاد کی ذمہ داری کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جتنا بڑا استاد کا مقام ہے اتنی ہی بڑی اس کی ذمہ داری بھی ہے اور اسی طرح ایک انسان جتنا بڑا عالم ہوگا اس کی ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑی ہوگی انہوں نے فرمایا کہ یونیورسٹیوں اور اسکولوں سے ملکی ترقی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے یہ وہ ادارے ہیں جہاں سے نکلنے والے ملک کو چلائیںگے لھذا اگر کسی ملک یونیورسٹیوں میں خرابی ہوگی تو اس خرابی سے پورے ملک کو نقصان ہوگا۔