زکات

کیا ناخالص درہموں پر کہ جو خالص چاندی کے حکم سے خارج ہوں؛ زکات واجب ہے؟

ناخالص درہموں پر کہ جو خالص چاندی کے حکم سے خارج ہوں

سوال: کیا ناخالص درہموں پر کہ جو خالص چاندی کے حکم سے خارج ہوں؛ زکات واجب ہے؟

جواب: ناخالص درہموں  پر کہ جو خالص چاندی کے حکم سے خارج ہوں  یہاں  تک کہ انھیں  گھٹیا چاندی بھی قرارنہ دیا جاسکے، زکات واجب نہیں  ہے جب تک کہ ان کی خالص چاندی کی مقدار حدنصاب تک نہ پہنچ جائے اوراگر اس میں  شک کرے کہ خالص مقدار حد نصاب تک پہنچی ہے یا نہیں  اوراسے جاننے کا کوئی راستہ بھی نہ ہوتوزکات واجب نہیں  ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اسے پر کھنے کے لئے تجزیہ وغیرہ کیاجائے اگرچہ اقویٰ اس کاواجب نہ ہونا ہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 18

ای میل کریں