زکات

چاندی کے نصاب کی وضاحت کیجیئے؟

چاندی کا نصاب دو سو درہم کہ جس کی زکات پانچ درہم ہے اور اس کے بعد جب بھی چالیس درہم کا اضافہ ہوگا

سوال: چاندی کے نصاب کی وضاحت کیجیئے؟

جواب: چاندی کا نصاب دو سو درہم کہ جس کی زکات پانچ درہم ہے اور اس کے بعد جب بھی چالیس درہم کا اضافہ ہوگا تو ایک درہم زکات بھی بڑھتی جائے گی۔ چاہے جتنابھی اضافہ ہوا و ر دو سو درہم سے کم تر پر کچھ نہیں اور اسی طرح سے چالیس درہم سے کم پر بھی کچھ نہیں لیکن اس معنی میں  کہ جو سونے سے متعلق گزر چکا ہے ایک درہم چھ دوانیق ہوتے ہیں  یعنی ۱۰/۷ مثقال شرعی کے برابر ہے ،کیونکہ ہر دس درہم سات مثقال شرعی کے برابر ہوتے ہیں  ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 18

ای میل کریں