سوال: مال قرض پر زکات کس کے ذمے میں ہے؟
جواب: مال قرض پر زکات قرض لینے والے کے ذمے ہے لہذا وہ اس قرض کے دسترس میں آنے اوراس پر سال گزرنے کے بعد اس کی زکات اداکرے گا،جبکہ قرض دینے والے پر اس مال کی واپسی تک اس سلسلے میں کوئی چیز نہیں لہذا اگر وہ اپنا مال وصول نہ کرے اگرچہ زکات سے بچنے کی خاطر ہی کیوں نہ ہو،ا س پر زکات واجب نہ ہوگی۔
تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 6