زکات

سونے کے نصاب کی وضاحت کیجیئے؟

نصاب سونے میں بیس دینار ہے کہ زکات دس قیراط ہے کہ جو نصف دینار کے ہے

سوال:  سونے کے نصاب کی وضاحت کیجیئے؟

جواب:  نصاب سونے میں  بیس دینار ہے کہ زکات دس قیراط ہے کہ جو نصف دینار کے ہے اور ایک دینار ایک مثقال شرعی ۴/۳مثقال صیرفی کے برابر ہے ۔اس طرح بیس دینار پندرہ مثقال صیرفی کے برابر ہیں  کہ جن کی زکات۸ /۳ مثقال ہے بیس دینار سے کم تر پر زکات نہیں  ہے ،نیز اگر کچھ مقدار اس سے زیادہ ہو تو اس پر بھی زکات نہیں  ہے، جب تک کہ یہ مقدار چار دینار تک نہ پہنچ جائے ۔ چار دینار تین مثقال صیرفی کے برابر ہیں  کہ جن کی زکات دو قیراط ہے۔ کیونکہ ہر دینار بیس قیراط کے برابر ہے ا و ر یہی حساب ہوگا جب بھی چار دینار کا اضافہ ہو جائے گا ا و ر چار دینار سے کم ترپر کچھ نہیں ہے ۔ البتہ اس کا یہ مطلب نہیں  کہ ان پر اصلاً زکات اس طرح سے عائد نہیں  جیسے پہلے بیس دینارپر بلکہ دو نصابوں  کے درمیان معافی کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ ایک نصاب سے زیادہ ہو گا جب تک دوسرے نصاب تک نہ پہنچ جائے اسی پہلے نصاب سے متعلق فرض کیا جائے گا ۔ اس لحاظ سے بیس دینار نصاب اول کا آغاز ہے کہ جو چوبیس تک چلتا ہے ا و ر یہ نصاب پہلے فرض سے متعلق ہے کہ جو نصف دینار پورے ہو جائیں  تو دو قیراط کا اضافہ ہو جائے گا جو  اٹھائیس دینار تک چلے گا اور اٹھائیس دینار مکمل ہونے پر دو قیراط کا ا و ر اضافہ ہو جائے گا ا و ر اسی طرح سے جاری رہے گا ۔

تحریر الوسیلہ، ج 2، ص 17

ای میل کریں