کیا دعاوں پر تنقید کرنا صحیح ہے؟
اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ ائمہ اطہار علیھم السلام کی منسوب ساری دعائیں قرآن کی زبان ہیں دعائیں قرآن کریم کی تفسیراور شرح ہیں انبیاء علیھم السلام نے بہت سارے مسائل کو دعا کی شکل میں بیان کیا ہے یہی دعائیں اورخدا کی طرف توجہ انسان کو غیب کی طرف متوجہ کرتی ہے جو لوگ دعاوں پر تنقید کرتے ہیں انھیں دعا کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں علم نہیں اور دعا کی اہمیت کو جانتے ہوتے تو اس طرح ان کتب پر نقد نہ کرتے۔