کیا قرآن اور دعا ایک دوسرے سے جدا ہیں؟
اسلامی انقلابی کے بانی حضرت امام خمینی فرماتے ہیں کہ ہمیں ہر حال میں پروردگار کی بارگاہ میں دعا کرنی چاہیے اور کبھی بھی لوگوں کو دعا سے جدا نہیں کرنا چاہیے ایسا نہیں کہ اب ہم قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہیں تو ہمیں دعا کی ضرورت نہیں ہے لوگوں کو دعا کے ذریعے خدا سے انس پیدا کرنا چاہیے اور جو اللہ تعالی سے انس پیدا کر لیتے ہیں ان کی نظر میں دنیا کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی قرآن اور دعا ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں جیسے پیغمبر اور قرآن ہیں ویسے دعا اور قرآن ہیں۔