اما خمینی رجب کی زیارت پڑھنے پر تاکید کیوں کرتے تھے؟
امام خمینی (رح) نجف اشرف میں ایک تقریر میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ زیارت رجبیہ کو پڑھیں کیوں کہ اس میں اللہ نے اس دعا میں ائمہ اطہار کے مقامات ذکر کئے ہیں لا فرق بینک و بینھا الا انھم عبادک،اس دعا میں فرمایا تمہارے اور ان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے مگر یہ کہ یہ صرف تیرے بندے ہیں امام اس مسئلے پر تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ یہی بندہ ہونا ان اور پروردگار کے درمیان فرق پیدا کرتا ہے ورنہ ساری الہی طاقت ائمہ اطہار کے پاس ہے انہوں نے فرمایا کہ اس زیارت کو پڑھیں تاکہ اگر کسی نے ائمہ اطہار کے مقامات کو آپ کے سامنے بیان کیا تو کم سے کم ان کی تکذیب نہ کریں۔