اگرکوئی شخص نمازجمعہ پڑھنا شروع کردے اورنماز کاوقت ختم ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

اگرکوئی شخص نمازجمعہ پڑھنا شروع کردے اورنماز کاوقت ختم ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

سوال: اگرکوئی شخص نمازجمعہ پڑھنا شروع کردے اورنماز کاوقت ختم ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

جواب: اگرکوئی شخص نمازجمعہ پڑھنا شروع کردے اورنماز کاوقت ختم ہوجائے تواگر اس کی ایک رکعت بھی وقت کے اندر واقع ہوئی ہوتونماز جمعہ صحیح ہے ورنہ بنابراشبہ باطل ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ اسے نماز جمعہ کے عنوان سے تمام کرے اورپھر نماز ظہر بجالائے اس طرح اگر جان بوجھ کرنماز پڑھنے میں  اتنی تاخیر کردے کہ صرف ایک رکعت کاوقت باقی رہ جائے تواگرہم نماز جمعہ کے وجوب تعیینی ہونے کے قائل ہوجائیں  تو اگرچہ نماز صحیح ہے لیکن اس نے گناہ کیا ہے لیکن اگروجوب تخییر ی کے قائل ہوں  جیساکہ اقویٰ بھی یہی ہے تواحتیاط یہی ہے کہ ظہر پڑھے بلکہ پہلی صورت میں  بھی (اگرجان بوجھ کرتاخیرنہ کی ہو) بناء برقول وجوب تخییر احتیاط ترک نہیں  ہونی چاہئے یعنی نماز ظہر پڑھے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 262

ای میل کریں