نماز جمعہ

کیا نماز جمعہ کا وقت نماز ظہر کا وقت کی طرح زوال آفتاب سے ہے؟

سوال: کیا نماز جمعہ کا وقت نماز ظہر کا وقت کی طرح زوال آفتاب سے ہے؟

جواب: زوال آفتاب کے ساتھ ہی نماز جمعہ کاوقت شروع ہوجاتاہے پس جب ظہر کاوقت ہوجائے تونماز جمعہ واجب ہوجائے گی اوراگرامام جمعہ بوقت ظہر دوخطبوں  سے فارغ ہونے کے بعدنماز جمعہ شروع کردے تونماز صحیح ہے اورجہاں  تک آخروقت کاتعلق ہے کہ جس کے گزرنے کے بعد نماز جمعہ فوت ہوجاتی ہے تواس میں  اختلاف اوراشکال ہے اوراحتیاط یہ ہے کہ عرفاً اوائل ظہر سے تاخیرنہ ہواوراگریہ وقت نکل جائے تواحتیاط یہ ہے کہ نماز ظہر کواختیار کرے اگرچہ بعیدنہیں  کہ نماز جمعہ کاوقت عام اشخاص کے دوپائوں  جتنے سائے کی واپسی تک باقی رہے۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 262

ای میل کریں