یونیورسٹیوں کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں ؟
اسلامی انقلاب کے بانی فرماتے ہیں کہ یونیورسٹیاں تمام تبدیلیوں کا مرکز ہیں یونیورسٹی ہر قوم کی سعادت اور کامیابی کا سر چشمہ ہے ان یونیورسٹیوں کے معاملات کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے ان کو صحیح کرنے کی ضرورت ہے یونیورسٹیوں کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے اس ملک کی قوم نے اسلام کے لئے بہت زحمت اُٹھائی ہے لہذا اس ملک کی ہر چیز اسلامی ہونی چاہیے اس ملک کا ہر ادارہ اسلامی ہونا چاہیے یہ ایک ایسا ملک ہونا چاہیے تانکہ اس میں باہر سے آنے والے ہر شخص کو یہ احساس ہو کہ وہ ایک اسلامی ملک میں آیا ہے اب پروردر گار کی بار گاہ میں امتحان دینے کا وقت یہ وہ وقت ہے جب اللہ تعالی ہم سے امتحان لے گا اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ہمارا یہ امتحان کا وقت ہے ہم نے آزادی حاصل کر لی ہے لیکن اس آزادی سے کس طرح فائدہ اُٹھائیں۔