اسلامی اورغیراسلامی حکومت میں فرق
اسلامی اور غیر اسلامی حکومتوں میں یہ واضح فرق ہے کہ اسلامی حکومت میں محبت اور الفت کی فضا ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صدر اسلام میں حکمراں تھے اور ان کے بعد امیرالمومنین علیہ السلام بھی اپنے دور میں ایک مثالی حاکم تھے وہ عوام کے ساتھ بڑٰی محبت اور الفت سے ملتے تھے ایسا نہیں تھا کہ حاکم بننے کے بعد پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت علی علیہ السلام مسجد میں اپنی اصحاب کے ساتھ اس طرح بیٹھتے تھے کہ اگر کوئی باہر سے آتا تھا تو اسے پوچھنا پڑتا تھا کہ آپ میں سے سربراہ کون ہے امام علی علیہ السلام حاکم بننے کے بعد بھی غریبوں اور یتیمون کے گھروں تک خود کھانا پہنچاتے تھے اور یتیم بچوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلانے کے بعد بچوں کے ساتھ کھیلتے تھے اور اس طرح یتیم بچوں کی دلجوئی کرتے اور ان کو خوش کرنے کے لئے خود ان کے ساتھ کھیلتے تھے۔