رِمضان المبارک میں امام خمینی (رح) کا کیا طریقہ کار تھا؟

رِمضان المبارک میں امام خمینی (رح) کا کیا طریقہ کار تھا؟

رِمضان المبارک میں امام خمینی (رح) کا کیا طریقہ کار تھا؟

رمضان المبارک میں امام خمینی(رح) کا ایک خاص ٹائم ٹیبل ہوتا تھا جس کے تحت ماہ مبارک رمضان میں امام (رہ) کا اکثر وقت عبادت الہی میں گزرتا تھا امام خمینی (ر) کی نگاہ میں عبادت عشق الہی تک پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہے آپ فرماتے ہیں کہ عشق کی وادی میں عبادت کو صرف جنت تک پہنچنے کا ذریعہ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ یہ عبادت ہمیں عشق الہی تک پہنچاتی ہے عبادت پروردگار سے امام خمینی(رح) کو اسقدر عشق تھا کہ آپ نے پچاس سال تک اپنی نماز شب قضا نہیں ہونی دی آپ نے جتنا وقت جیل میں گزارا تھا اس عرصہ میں بھی نماز شب کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کیا ہے لیکن رمضان المبارک میں آپ کی نماز شب بھی اشکوں سے بھری ہوتی تھی لیکن کبھی بھی کسی کو آپ کے گریہ اور نماز شب کی وجہ سے تکلیف نہیں ہوئی آپ ہمیشہ اس بات کا خیال کرتے تھے اس رات کی تاریکی میں میری عبادت کی وجہ سے کوئی دوسرا پریشان نہ ہو۔

ای میل کریں