کیا رمضان المبارک میں امام خمینی (رہ) عبادت کو مختصر کرتے تھے
امام خمینی(رح) نجف اشرف میں گرمی کے موسم میں رمضان المبارک کو نماز جماعت میں شرکت کے لئے مرحوم آیۃ اللہ بروجردی کے مدرسہ میں تشریف لے جاتے تھے اور ہر روز ظہر کی نماز سے پہلے آٹھ رکعت نماز نافلہ بھی ادا کرتے تھے اور اس کے بعد نماز ظہر کو اذان اور اقامت کے ساتھ اقامہ کرتے تھے جبکہ وہیں پر بیٹھ کر تعقیبات بھی پڑھتے تھے اور نماز ظہر کے بعد نماز عصر کے آٹھ رکعت نافلہ بھی ادا کرتے تھے یہ کام اس گرمی اور روزے کی حالت میں ایک عمر رسیدہ شخص کے لئے کافی سخت تھا حتی جوان بھی اس کام کو انجام دینے سے قصر تھے لیکن امام (رہ) بڑے شوق سے روزے کی حالت میں لیکن امام خمینی(رح) کا یہ عمل طلاب کے درس تھا کیوں کہ کچھ طلاب صرف نماز واجب ادا کرتے تھے لیکن امام (رہ) کے عمل کو دیکھنے کے بعد نافلہ ادا کرتے تھے۔