سوال: مبطلات نماز کتنی امور ہیں؟
جواب: مبطلات نماز چند امور ہیں :
اول: حدث اصغر اور حدث اکبر
دوم:۔ تکفیر
سوم:۔ پورے بدن کو پچھلی یا دائیں یا بائیں جانب پھیرنا
چہارم:۔ عمداً بولنا
پنجم: قہقہہ
ششم : کسی دنیوی چیز سے محروم ہونے پر عمدا با آواز رونا
ھفتم: ہر وہ فعل جو نماز کو اس طور پر نابود اور اس کی شکل کو محو کردے کہ اسے نماز کہنا صحیح نہ ہو تو وہ فعل اگرچہ قلیل ہی ہو
ھشتم: کھاناپینا اگرچہ بناء بر احتیاط کم ہی ہو
نہم: سورۂ فاتحہ ختم ہونے کے بعد عمداً آمین کہنا
دھم: غیر چار رکعتی نمازوں کی تعداد میں شک کرنا اور چار رکعتی نماز کی پہلی دو ررکعتوں میں اس بناء پر شک کرنا
یازدھم: کسی ایسے جزء کو عمداً یا سہواً کم یا زیاد کرنا جو رکن ہو اور غیر رکن کو عمداً کم کرنا
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 205