مبطلات نماز کتنی امور ہیں؟

مبطلات نماز چند امور ہیں

ID: 64054 | Date: 2020/05/08

سوال: مبطلات نماز کتنی امور ہیں؟


جواب: مبطلات نماز چند امور ہیں :


اول: حدث اصغر اور حدث اکبر


دوم:۔ تکفیر


سوم:۔ پورے بدن کو پچھلی یا دائیں  یا بائیں  جانب پھیرنا


چہارم:۔ عمداً بولنا


پنجم: قہقہہ


ششم : کسی دنیوی چیز سے محروم ہونے پر عمدا با آواز رونا


ھفتم: ہر وہ فعل جو نماز کو اس طور پر نابود اور اس کی شکل کو محو کردے کہ اسے نماز کہنا صحیح نہ ہو تو وہ فعل اگرچہ قلیل ہی ہو


ھشتم: کھاناپینا اگرچہ بناء بر احتیاط کم ہی ہو


نہم: سورۂ فاتحہ ختم ہونے کے بعد عمداً آمین کہنا


دھم: غیر چار رکعتی نمازوں  کی تعداد میں  شک کرنا اور چار رکعتی نماز کی پہلی دو ررکعتوں  میں  اس بناء پر شک کرنا


یازدھم: کسی ایسے جزء کو عمداً یا سہواً کم یا زیاد کرنا جو رکن ہو اور غیر رکن کو عمداً کم کرنا


تحریر الوسیلہ، ج1، ص 205