سوال: سجدہ شکر کیا ہے؟ اور اس کی ذکر بتائیں؟
جواب: سجدۂ شکر میں مستحب ہے کہ بازو پھیلا کر زمین پر رکھے جائیں۔ نیز سینہ اور اس کا بالائی حصّہ اور پیٹ زمین سے لگا یاجائے اس میں ذکر پڑھنا ضروری نہیں، اگرچہ مستحب ہے کہ ’’ شکر اًللہ ‘‘ یا ’’ شکراً شکراً‘‘ سو مرتبہ کہے
اور تین مرتبہ بلکہ ایک مرتبہ کہنا بھی کافی ہے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ اس سجدے میں امام کاظم ؑ سے مروی ذکرپڑھے، امام علیہ السلام نے فرمایا: سجدے کی حالت میں یوں کہیں :
’الّلہم انّی اشہدک واشہد ملا ئکتک وانبیائک و رسلک وجمیع خلقک انک انت اللہ ربی و الاسلام دینی محمدا نبیّی وعلیاً والحسن والحسین ‘‘
اس کے بعد باقی ائمہ ؑ کا نام لیں
ائمتی بھم اتولّٰی و من اعدائھم اتبرّأ، اللّہمّ انّی اُنشدک دم المظْلوم۔
اللّھمّ انی اُنشدک بایوائک علیٰ نفسک لاعدا ئک لتُھلکَنَّھم بایدینا وایدی المؤمنین اللّھُمّ انی انشدک باِیوائک علی نفسک لاولیائک لتظفرنّھم بعدوّک وعدوّھم ان تصلّی علیٰ محمد وعلیٰ المستحفظین من آل محمد ‘‘
پھر تین مرتبہ
اللّھُمّ انّی اسألُک اَیُسْر بَعدَ العُسْر پڑھیں، پھر اپنا دایاں رکصار زمین پر رکھ کر ’’ یا کھفی حین تعیینی المذاھب و تضیق علیّ الارض بما رحبت یا بارئی خلقی رحمۃ بی و قد کنت عن خلقی غنیّا صلّ علیٰ محمّد وعلی المستحفظین من آل محمد‘‘کہیں پھر بایاں رخسار زمین پر رکھتے ہوئے تین مرتبہ’’ یا مذل کل جبار یا معز کل ذلیل قد وعزتک بلغ مجھودی ‘‘ کہیں پھر ’’یاحنّان یا منّان یا کاشف الکرب العظام ‘‘پڑھیں پھر سجدے کی طرف پلٹ جائیں اور سو مرتبہ شکراً شکراً کہیں۔ اس کے بعد حاجت طلب کریں انشا ء اللہ پوری ہوگی۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 197