سوال: اگر بھول گیا کہ قنوت بجالائے تو کیا کیا جائے؟
جواب: قنوت کا مقام دوسری رکعت میں رکوع میں جانے سے پہلے اور قرائت سے فارغ ہونے کے بعد ہے۔ اگر اسے بھول جائے تو رکوع سے سر اٹھا نے کے بعد بجالائے۔ پھر سجدے کی طرف جائے۔ اور اگر اس وقت یاد نہ آئے اس کے بعد یاد آئے تو اسے نہ بجالائے یہاں تک کہ نماز سے فراغت پالے پھر یاد آئے اسے بجالائے اور اگر اس وقت تک بھی یاد نہ آئے بلکہ نماز پڑھ چکنے کے بعد یاد آئے تو جب بھی یاد آئے اسے بجالائے اگر چہ زیادہ وقت ہی کیوں نہ گذر چکا ہو، اگر اس نے عمداً اسے ترک کردیا ہو تو پھر اس کے اپنے محل کے بعد اسے انجام نہیں دے سکتا۔
تحریر الوسیلہ، ج1، ص 202