غیبت کے زمانے میں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں؟
جس زمانے میں ہم زندگی گزار رہے ہیں اسے عصر غیبت کہا جاتا ہےعصر غیبت سے مراد ایسا زمانہ جب دنیا میں موجود حجت اور خلیفۂ خدا نظروں سے اوجھل ہو اور دنیا والے اسکی آمد اور اسکے ظہور کا انتظار کر رہے ہوں ایسے دور میں ایک اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ افراد جو اپنے امام، پیشوا، آقا و مولا یا حجت خدا کے ظاہر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ان کی کیا ذمہ داریاں ہیں اور اپنے امام کے سلسلے میں ان پر کون سے فرائض عائد ہوتے ہیں؟ عصر غیبت میںں ہماری وہی ذمہ داریاں ہیں جو عصر معصوم علیھم السلام میں ہم پر عائد ہوتی ہیں