امام خمینی(رح) زیارت رجبیہ کو پڑھنے کی کیوں تاکید کرتے تھے؟
امام خمینی(رح) نے نجف اشرف میں ایک تقریر میں نصیحت کرتے ہوے فرمایا کہ آپ اس رجبیہ زیارت کو پڑھیں کیوں کہ اس زیارت میں اللہ تعالی نے ائمہ اطہار علیھم السلام کے مقامات کو بیان کیا ہے امام (رہ) فرماتے ہیں کہ ان کے عبد ہونا ہی ان میں اور اللہ میں فرق پیدا کرتا ہے و گرنہ تمام الھی طاقتیں ائمہ اطہار علیھم السلام کے پاس موجود ہیں آپ نے فرمایا کہ اس زیارت کو پڑھیں اگر اولیاۓ الھی کے مقامات کو آپ کے سامنے نقل کیا گیا تو انھیں نہ جھٹلائیں۔