شہید کی اہمیت کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
اسلامی انقلاب کے بانی شہید کے بارے میں اسلام اور اولیای اسلام کی طرف سے اتنی روایتیں نقل ہوئی ہیں کہ جن سے شہید اور شہادت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے میں ان میں سے ایک روایت کا ترجمہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی کتنی عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک حدیث میں شہید کی عظمت اور اہمیت کوبیان کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ شہید کے اندر ساتھ خصوصیات پائی جاتی ہیں جن میں سے سب سے پہلی خصوصیت یہ ہیکہ جب شہید کے خون کا ایک قطرہ زمین پر گرتا ہے تو اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اس حدیث شریف میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہید کی ساتویں خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ شہید اللہ کے چہرے کو دیکھتا ہے اور نبی اور شہید کے لئے وجہ اللہ کی طرف دیکھنا آسان کام ہے۔