نماز

اگر کوئی شخص جان بوجھ کر نماز عصر کو نماز ظہر یا نماز عشاء کو نماز مغرب سے پہلے پڑھے تو حکم کیا ہے؟

اگر کوئی شخص جا ن بوجھ کر نماز عصر کو نماز ظہر یانماز عشاء کونماز مغر ب سے پہلے پڑھے تو وہ نماز کہ جو پہلے پڑھی گئی ہے باطل ہوگئی ہے چاہے ...

سوال: اگر کوئی شخص جان بوجھ کر نماز عصر کو نماز ظہر یا نماز عشاء کو نماز مغرب سے پہلے پڑھے تو حکم کیا ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص جان بوجھ کر نماز عصر کو نماز ظہر یانماز عشاء کونماز مغر ب سے پہلے پڑھے تو وہ نماز کہ جو پہلے  پڑھی گئی ہے باطل ہوگئی ہے چاہے مختص وقت میں  پڑھی ہو یا مشترک میں  اور اگر بھول کر پہلے پڑھ لے اور نماز پڑھنے کے بعد اسے یاد آجائے تو وہ نماز جسے پہلے پڑھ چکا ہے صحیح ہے اور اس کے بعد پہلی نماز کو پڑھے اور اگر نماز کے دوران   اسے یادآجائے تو اپنی نیت کو پہلی نماز کی طرف پلٹائے، مگر یہ کہ اب نیت کے پلٹانے کی جگہ نہ ہو، جیسے نماز عشاء کو (بھول کر) پہلے پڑھے تو اب چوتھی رکعت کے رکوع میں  داخل ہونے کے بعد اسے یاد آئے کہ( جو نیت کے)پلٹنے کی جگہ نہیں  ہے اور بلکہ اس کا صحیح ہو نا قوت سے خالی نہیں  ہے۔ اگرچہ اس صورت میں  احتیاط یہ ہے کہ اس نماز کو تمام کرے اور نماز مغرب پڑھنے کے بعدنماز عشاء دوبارہ پڑھے ۔

ای میل کریں