تیمم

کیا نماز کے لئے وقت داخل ہونے سے پہلے تیمم کرنا صحیح ہے؟

بناء بر احتیاط واجب نماز کے لئے وقت داخل ہونے سے پہلے تیمم کرنا صحیح نہیں ہے

سوال: کیا نماز کے لئے وقت داخل ہونے سے پہلے تیمم کرنا صحیح ہے؟

جواب: بناء بر احتیاط واجب نماز کے لئے وقت داخل ہونے سے پہلے تیمم کرنا صحیح نہیں   ہے اگر چہ جانتاہو کہ وقت نماز میں  تیمم نہیں  کر سکتا ،۔ لیکن اس صورت میں  اشکال ہے اور احتیاط مستحب تاکیدی ہے کہ جو شخص جانتا ہو کہ وقت داخل ہونے کے بعد تیمم نہیں  کر سکتا وہ وقت سے پہلے نماز کے علاوہ کسی اور کام کے قصد سے تیمم کرے اور پھر نماز کے وقت تک اسے باطل نہ کرے تاکہ نماز کو اس کے وقت میں  باطہارت انجام دے سکے بلکہ اس تیمم کا واجب ہو نا قوت سے خالی نہیں  ہے البتہ وقت داخل ہو نے کے بعد عذر برطرف ہونے کی امید ہو یا نہ دونوں  صوتوں  میں  میں  تیمم کر سکتا ہے اگرچہ وقت تنگ نہ ہو۔ لیکن اگر عذر بر طرف ہونے کے توقع ہے تو بہتر یہ کہ احتیاط کو ترک نہ کرے ۔اگریقین ہو کہ عذر برطرف ہو جائے گا تو انتظار کرنا واجب ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ ہر حال میں  وقت تنگ ہو نے کا انتظار کرے ۔ اگر صحیح تیمم کے ساتھ نمازپڑھے اور پھر عذر بر طرف ہو جائے تو وقت باقی ہو یا گذر چکا ہو اعادہ نہیں  کرے گا۔

ای میل کریں