امام محمد تقی ع

امام محمد تقی ع

امام محمد تقی ع کے بارے میں اختسار کے ساتھ بیان کریں؟

امام محمد تقی ع کے بارے میں اختصار سے بیان کریں؟

حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت جمعرات کے دن سن ۱۹۵ھ،ق میں ماہ مبارک رمضان کی ۱۵ویں یا ۱۹ویں یا ایک قول کی بنا پر رجب کی ۱۰ویں تاریخ کو شہرِ مدینہ میں ہوئی آپؑ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی "سبیکہ نوبیہ" تھا جو زوجۂ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جناب ماریہ قبطیہ کے خاندان سے ہیں۔ بعض مورخین نے ان کا نام "درہ" بتایا ہے۔ آپؑ کی کنیت "ابو جعفر" ہے اور تاریخ و حدیث میں آپؑ کو "ابو جعفر ثانی" کہا جاتا ہے جبکہ "ابو جعفر اول" امام محمد باقرؑ ہیں، لقب، تقی، جواد، منتجب، مرتضی، قانع اور عالم ہے۔ آپؑ کی امامت کا زمانہ 17 سال یا 20 دن کم 18 سال یا 19 سال سے 25 دن کم پر مشتمل ہے۔ اپنے والد کے ساتھ رہنے کی مدت 7 سال یا 7 سال اور۴ مہینے، 2 دن یا 9 سال اور چند مہینے ہے۔آپؑ کے زمانے کے خلفاء خلیفۂ عباسی مامون (حکومت 193 تا 218 ق)، معتصم عباسی ہیں بعض نے واثق کا بھی ذکر کیا ہے۔ اور آخر کار معتصم عباسی کے ہاتھوں آپؑ کو شہید کیا گیا۔(بحارالانوار: ج 50، ص 2، نشر دارالکتب الاسلامیه، 1385ھ)۔

ای میل کریں