کیا ملت عرب کے نام آپ کوئی پیغام دیتے ہیں ؟

کیا ملت عرب کے نام آپ کوئی پیغام دیتے ہیں ؟

عرب اور مسلمان بھائیوں کے نام میرا پیغام یہ ہے کہ آئیں اختلاف کو ایک طرف رکھ دیں

سوال: کیا ملت عرب کے نام آپ کوئی پیغام دیتے ہیں ؟

جواب:  عرب اور مسلمان بھائیوں  کے نام میرا پیغام یہ ہے کہ آئیں  اختلاف کو ایک طرف رکھ دیں ۔ مسلمانوں  اور غیر عرب سب بھائیوں  کے ساتھ ہم گام اور ہم پیمان ہوجائیں ۔

صرف اسلام کو اپنا سہارا قرار دیں ۔ آپ کے پاس بے حساب مادی ذخائر ہیں  اور سب سے اہم الٰہی وروحانی ذخیرہ، یعنی اسلام آپ کے پاس ہے۔ ان کی مدد سے آپ اتنی بڑی طاقت بن سکتے ہیں  کہ کبھی بھی بڑی طاقتیں  آپ پر تسلّط کی ہوس نہ کریں  اور  آپ پر اس طرح دائیں  بائیں  سے حملہ نہ کریں  اور آپ کا سب کچھ تباہ نہ کریں ۔

لبنانی روزنامہ السفیر سے انٹرویو؛  صحیفہ امام، ج ۵، ص ۸۳

ای میل کریں