روزہ افطار کرانے کا کتنا ثواب ہے؟
اسلام نے روز افطار کرانے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں ایک مسلمان بھائی کے گھر میں افطار کرنے کا ثواب ستر روزوں کے ثواب سے زیادہ ہے اسی طرح حضرت امام خمینی(رح) کی طرف سے سید احمد خمینی نے جماران میں ایک بار افطاری کا پروگرام رکھا تھا جس میں ایران کے اعلی حکام اور دوسرے افراد شامل تھے لیکن اس افطاری میں جو دسترخوان لگایا گیا تھا وہ سب کے لیے ایک ہی تھا دسترخوان پر ایک طرح کا پنیر روٹی کھجو اور سبزی رکھی تھی امام (رہ) نے افطاری دیتے وقت کبھی بھی لوگوں کے درمیان فرق نہیں رکھا سب کے لئے ایک طرح کا دسترخوان لگا تے تھے