ضیافت اللہ کے بارے میں امام خمینی(رح) کا کیا نظریہ تھا؟
امام خمینی (رح) ہمیشہ فرماتے تھے کہ رمضان المبارک ضیافت الہی کا مہینہ ہے ہمیں ضیافت الہی کے لئے شعبان المعظم میں تیار ہونا چاہیے آپ فرماتے تھے کہ اللہ کی مہمان نوازی اور بندوں کی مہمان نوازی میں فرق ہے جب ہم کسی انسان کے گھر دعوت پر جاتے ہیں تو اپنے استعداد کے مطابق ہماارے لئے انتظام کرتا اور ہم بھی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ ہماری وجہ سے ہمارے میزبان کو کوئی پریشانی نہ ہو لیکن اللہ کی مہمان نوازی کے دوپہلوں ہیں ایک روزہ اور دوسرا دعا و قرآن کریم کی تلاوت لہذا ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے کسی عمل وجہ ہمارا میزبان ناراض نہ ہو جاے۔