امام خمینی(رح) ماہ شعبان کے آخری ایام کی اہمیت کے بارے کیا فرماتے ہیں؟
امام خمینی(رح) شعبان المعطم کو رمضان المبارک کا مقدمہ مانتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم ضیافت الہی کے لئے تیاری کا مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ کی میزبانی میں جانے کا مہینہ ہے لہذا ہمیں اس مہینے میں رمضان المبارک کے تیار ہونا چاہیے اور اپنے پروردگار سے دعا کرنی چاہیے کہ ہم اس مہینے میں خود کو ضیافت الہی کے لئے تیار کر سکتے ہیں اور مومنین کے یہ بہترین موقع ہیکہ وہ اپنے نفس پر قابو پا کر اسے مہار کر سکیں۔