کیا امام خمینی(رح) طلاب کو اپنی ذاتی چیزیں تحفے میں دیتے تھے؟
جیسا کہ ہم نے مختلف لوگوں کی یاد داشتوں میں دیکھا ہے کہ اکثرا طلاب اور دوسرے افراد امام (رہ) سے کسی نہ کسی چیز کی فرمائش کرتے تھے اور آپ نے بھی کبھی کسی کو منع نہیں کیا تھا ایک مرتبہ آپ نے اپنی انگھوٹھی اک جوان جوڑے کو شادی کے تحفے میں دی تھی اور اسی طرح ایک طالب علم کی درخواست پر اپنا عمامہ بھی ایک اسے تحفہ میں دیا تھا جب کہ ایک مرتبہ جب آپ نے دیکھا کہ ایک طالب علم کی عبا برانی ہو چکی ہے تو آپ نے اپنے بیٹے کو حکم دیا کہ میری طرف سے ایک عبا فلاں طالب علم کو دے دو لیکن اسے یہ معلوم نہیں ہونا چاہیے کہ یہ عبا کس نے دی ہے۔