کفن

اگر میت کو قبر میں رکھنے سے پہلے یا بعد، کفن نجس ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

میت کو قبر میں رکھنے کے بعد بھی یہی حکم ہے جب کہ ایسی صورت میں کفن کاٹنا بہتر ہے

سوال: اگر میت کو قبر میں رکھنے سے پہلے یا بعد، کفن نجس ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

جواب: میت کو قبر میں  رکھنے سے پہلے اگر کفن نجس ہو جائے تو اس سے نجاست کا دور کر نا واجب ہے چاہے وہ دھونے کے ذریعے ہو یا اتنی مقدار کاٹنے کے ذریعے سے ہو جس سے کفن کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔

اسی طرح میت کو قبر میں  رکھنے کے بعد بھی یہی حکم ہے جب کہ ایسی صورت میں  کفن کاٹنا بہتر ہے اور اگر کفن کا دھونا ممکن نہ ہو اگر چہ ایسا کر نا قبر سے باہر نکا لنے پر موقوف ہو تو لازمی طور پر اسے کاٹنا چاہئے  ، جیسا کہ اگر اسے کاٹنا  ممکن نہ ہو اگر چہ ایساکر نے سے کفن میں  ڈھانپنے والی جہت زائل ہوجائے، تو لا زمی طور پر اسے دھویا جائے ہا ں  اگر دھونا ، اسے قبر سے باہرنکالنے اور اس کی بے حر متی پر مو قوف ہو تو واجب نہیں  بلکہ جا ئز نہیں  ہے اور اگر دھو نا یا کاٹنا ممکن نہ ہو تو امکان کی صورت میں  اسے کفن کو تبدیل کرنا چاہئے بشر طیکہ بے احترا می کا باعث نہ ہو وگر نا ایساکرنا جائز نہیں  ۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 66

ای میل کریں