سوال: اگر میت کے جسم سے ایک حصہ الگ ہوا ہو، کیا اس کو چھونے سے غسل مس میت واجب ہوگا؟
جواب: بدن کا وہ حصّہ جو زندہ انسان سے جدا ہو جاتاہے اگر وہ ہڈی پر مشتمل ہو تو اسے مس کرنا میت کی طرح موجب غسل ہے لیکن اگر اس میں ہڈی نہ ہو تو غسل واجب نہیں ہوتا ۔ احتیاط مستحب یہ ہے کہ خالی ہڈی کو ہڈی پر مشتمل حصّے کے ساتھ ملحق کیا جائے یعنی خالی ہڈی کو چھو نے سے بھی غسل واجب ہو جاتاہے اگر چہ اقویٰ یہ ہے کہ اسے ملحق نہ کیا جائے البتہ میت سے جدا ہونے والے ہر اس حصّے کو چھونے سے غسل مس میت واجب ہوجاتاہے کہ میت کے ساتھ متصل ہونے کی صورت میں جسے مس کرنا موجب غسل تھا ۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 57