کفن

کفن کے بارے میں وضاحت کیجیئے؟

غسل میت کی طرح کفن دینا بھی واجب کفائی ہے

سوال: کفن کے بارے میں وضاحت کیجیئے؟

جواب: غسل میت کی طرح کفن دینا بھی واجب کفائی ہے ۔ کفن میں  سے تین کپڑے واجب ہیں  ۔

۱۔لنگ ۔جو میت کو ناف سے زانو تک چھپائے۔

۲۔ قمیص ۔احتیاط واجب ہے کہ یہ کم ازکم نصف پنڈلی تک ہو۔

۳۔بڑی چادر۔  جو تمام  بدن کو ڈھانپ لے اور واجب ہے کہ اس کی لمبائی میت کی لمبائی سے زیادہ ہو اس کا عرض اتنا ہو کہ ایک سرا دوسرے پر رکھا جاسکے اور اسے اس طرح لپیٹا  جاسکے کہ میت کا تمام بدن چھپ جائے اور اگر تمام کفن ممکن نہ ہو تو جتنا میسر ہو اتنا ہی کفن دیا جائے ۔ جب کہ اگر دو کپڑے ہوں  تو زیادہ ڈھانپنے والے کو مقدم کیا جائے۔ اسی طرح اگر کفن کی اتنی مقدار میسر ہو جس سے صر ف شرمگاہ کو چھپایا جاسکے تو اسی میں  کفن دینا واجب ہے ۔

تحریر الوسیلہ، ج1، ص 65

ای میل کریں